ملک میں جاری حالیہ دہشتگردانہ لہر جس میں علماء کرام اور مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کو سیکیورٹی تھریڈ جاری کیا گیا ہے، جس میں کیا گیا ہے کہ معلومات کے مطابق اہلسنّت والجماعت کی قیادت کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں بالخصوص علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب کی ریکی مکمل ہوچکی ہے اور علامہ صاحب کو نشانہ بنانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں.
ترجمان اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن مولانا عمر معاویہ کے مطابق ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی و ڈویژنل شوری نے باہمی مشاورت سے علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب کے تمام پروگرامات منسوخ کر دیئے ہیں، عید الفطر میں علامہ صاحب سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی ہوگی.