سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر میں شوال کا چاند نظر آگیا۔
متحدہ عرب امارات میں کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ قطر، بحرین، کویت اور یمن نے بھی چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں دبئی، عجمان اور شارجہ میں عید کے 3 روز کیلئے پارکنگ پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دبئی میں عید الفطر کی نماز صبح ساڑھے 6 بجے تمام مساجد میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
مذکورہ ممالک میں عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ پیر کو منانے کے سرکاری اعلانات کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کی سدیر اور تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔ دوسری جانب سعودی شاہی دیوان نے عید الفطر کا اعلان کردیا اور حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
شاہی دیوان کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں چاندنظر نہیں آیا، عید پیرکو ہوگی
عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مذکورہ ممالک میں عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ پیر کو منانے کے سرکاری اعلانات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودی شاہی دیوان کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
ادھر متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور حکومت کی جانب سے کل عید کا اعلان کیا گیا ہے۔