کل پاکستان میں شوال کا چاندنظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق شوال کا چاند آج تشکیل پاگیا۔

سپارکو کے مطابق شوال کا چاند پاکستانی وقت کے مطابق 15:58 بجے تشکیل پایا۔ سپارکو نے بتایاکہ کل غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور کل پاکستان میں شوال کا چاندنظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔

تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے