سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اور یمن میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماع ہوں گے جہاں 20لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔

اس کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے اتوار کو عید منائیں گے، چاند دیکھ کر رویت ہلال پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند کی شہادتوں کے بعد فیصلوں کا اعلان کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے