اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں ںے آصف زرداری کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
میڈیاکے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔