لاہور: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ، شوہر گرفتار

لاہورکے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ نے5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔

کاہنہ پولیس نے مقتولہ فاطمہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم ریان علی مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے۔

ایف آئی آر میں مقتولہ کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا ۔

ماں نے الزام لگایا کہ 30 اپریل کو بھی داماد نے بیٹی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا،اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچے تو بیٹی دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے