سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بےبنیاد بھارتی الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں، پاکستان کی کامیابیاں خطرے میں ڈالنے اور اقتصادی ترقی کی راہ سےہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے