بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق

بھارتی میڈیا نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔

بھارتی روزنامہ "دی ہندو” نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔

بعد میں ایک بیان میں اخبار نے کہا وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کہ انہیں بھارتی حکومت نے ان طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں نہیں بتایا لہٰذا وہ اس خبر سے پیدا شدہ کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے بھی پاکستان کی جانب سےبھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔

امریکی خبرایجنسی اے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے نزدیک بھارتی طیارہ گرکرتباہ ہونے کی ویڈیو شیئر کردی۔ امریکی خبرایجنسی کی ویڈیو میں ضلع پلواما میں بھی بھارتی طیارے کا ملبہ دکھایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے