کوئٹہ،اسلام آباد، پنجاب اور کے پی میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اٹک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 230 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش افغانستان تھا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مردان، سوات، پشاور، نوشہرہ اور صوابی سمیت گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎

کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے