ذوق ادب

وہ وقت میں کبھی نہیں بھول سکتا جب میں نے اپنے گاؤں بٹخیلہ میں جماعت ششم پاس کرنے کے بعد ماں کی محبت بھری آغوش چھوڑ کر بہترین تعلیم حاصل کرنے کی خاطر پشاور کی طرف کوچ کیا ۔ میں نے پشاور جا کر ایک اچھے سکول میں جماعت ہفتم میں داخلہ لیا سکول میں بہترین تعلیمی ماحول کے سبب تعلیم کے ساتھ میرا شوق اور بڑھتا گیا ۔ لیکن والدین کی دوری سے باپ کا پیار اور ماں کی محبت کو ترستا رہا ۔ کیونکہ اس عمر میں خاندان چھوڑنا اتنا آسان نہ تھا ۔ پھر بھی حصول تعلیم کی خاطر یہ سب مشکلات برداشت کرتا رہا۔

جب میں نے میٹرک پاس کرکے گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج میں داخلہ لیا تو وہاں ایسی شخصیت سے ملاقات ہوئی جسے میں زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا ۔ مجھے اردو ادب کا ذوق و شوق انہیں کی سبب سے ہوا ۔ انہوں نے میری نہ صرف ادبی تربیت کی بلکہ زندگی کا سلیقہ بھی دیا ۔ اور مشکلات کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنا سکھایا ۔

وہ وقت اب بھی مجھے یاد ہے کہ جب میری پیاری ماں وفات ہوگئیں تو میں زندگی کے مشکل موڑ پر کھڑا تھا ،اور زندگی سے ناامید ہوگیا تھا ۔لیکن باپ کا سایہ اور استاد نے دوبارہ اپنے سروں پر کھڑا کیا ۔ میری زندگی میں تین بندے ایسے ہیں جن کو دیکھ کر سکون قلب پاتا ہوں کیونکہ یہ تین بندے ہمیشہ میری تربیت اور کامیابی میں مدد کرتے رہیں، ان میں سے ایک محبت کا پہاڑ جن کو میں نے ہر مشکل وقت میں اپنے ساتھ پایا اور میرے لئے اللّٰہ کی بڑی نعمت ہے وہ میرے والد ہیں ۔ اللّٰہ انکی عمر میں برکت ڈالے ۔

دوسری اللّٰہ کی وہ نعمت کبریٰ ہیں جسے دنیا ماں کے نام سے جانتی ہیں ۔ اللّٰہ انکی کامل مغفرت فرمائے ۔ اور تیسرا پیارا- استاد جس نے نہ صرف میری ادبی تربیت کی بلکہ زندگی کا مقصد سکھایا ۔ اور وہ ہے پروفیسر ڈاکٹر سید زبیر شاہ صاحب اللّٰہ انکی عمر اور علم کو برکت عطا فرمائے ۔ اسکے علاوہ جن اساتذہ کے سبب اردو ادب کا ذوق بڑھا ان میں سے ایک پروفیسر اعجاز احمد ، ڈاکٹر اسحاق وردگ، پروفیسر قدرت اللّٰہ خٹک ہیں اللّٰہ ان سب کی عمر و علم میں برکت عطا فرمائے ۔

یہ سب میرے لئے فخر ہے کہ ان جیسے ادبی لوگوں کی زیر تربیت ہوں ۔ جب سید زبیر شاہ کے پہلی مرتبہ حلقہ اربابِ ذوق پشاور کی محفل دکھائی تو ادب کا ذوق اور بھی بڑھتا رہا ۔ زندگی میں بہت سے امتحانات سے گزرا ہوں یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری ایسی تربیت کی کہ اب کوئی مشکل مجھے ہرا نہیں سکتی ۔ اور میں چاہتا ہوں کہ زندگی کے آخری لمحہ تک ادب کے ساتھ جڑا رہوں گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے