ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی؛ والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے

52 سال بعد پاکستان کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل دلوانے والے اولمپئین ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کے ذریعے اپنے پیغام میں اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں فتح حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، مجھے قوم کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالی نے کامیابی نصیب عطا کی۔

اس فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور ملک کو عالمی سطح پر عزت ملی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ یہ فتح میری اور میرے کوچ سلمان بٹ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، پیرس اولمپکس2024 کے بعد پہلے انٹرنیشنل مقابلے میں سرخرو ہوا اور اب ایشین سطح پر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ 1973 کے بعد پاکستان نےایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔

بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جنہوں نے مقابلے کے ابتدائی مراحل میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سیمٹی تھی، مقابلے کے آخری میں 83.27 میٹر تھرو کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔

خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی تھی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی مبارکباد:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چییئرمین محسن نقوی نے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے آج پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، انکی جیت مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے