ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون میں خاتون ٹک ٹاکر گھر میں قتل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے