وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی دورے کےدوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری،مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں سعودی کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی وژن2030کےساتھ تعاون کے نئے راستے کھولے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے