ایران کی جوابی کارروائی شروع، اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیئے، تل ابیب میں دھماکے

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کچھ دیر بعد بیان جاری کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے