فنی خرابی سامنے آنے کے بعد امریکی پرواز کی ہیری ریڈ ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

لاس ویگاس : امریکی ائیرلائن کا مسافرطیارہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس سے شارلٹ جانے والے امریکی طیارےمیں فنی خرابی سامنے آئی جس کے بعد امریکی پرواز کی ہیری ریڈ ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز اے اے 1665 میں 165 مسافرسوار تھے، فنی خرابی سامنے آنے پر طیارے کو اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد ہی اتار لیاگیا۔

طیارےکے انجن سے آگ کے شعلے نکلنے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کی ویڈیو بھی سامنےآئی ہے ۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے