سوات میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 16 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،7 نعشیں نکل لی گئیں

سوات میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،8 نعشیں نکل لی گئیں، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو1122 کے مطابق مختلف مقامات سے 7 نعشین نکال لی گئی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق ٹوٹل 18 افراد تھے جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ 6 افراد مزید لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو1122 کے 120 اہلکار امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو کے ترجمان بلال فیضی نے وی نیوز کو بتایا کہ اب تک 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ان کے مطابق ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن پانچ مختلف مقامات پر جاری ہے، جس میں 80 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے، جس سے آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

بلال فیضی نے بتایا کہ لاپتا افراد سیاح تھے اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ افراد کچھ دیر قبل ہی سوات کے ایک ہوٹل میں پہنچے تھے، جہاں مختصر آرام کے بعد وہ دریا کے کنارے سیر کے لیے نکلے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث صوبے میں سیلاب کا خدشہ پہلے سے موجود تھا، اور وہاں موجود مقامی افراد نے انہیں دریا کے کنارے جانے سے منع بھی کیا تھا، لیکن وہ نہ مانے۔ جب یہ سیاح دریا کے قریب گئے، اس وقت پانی کا بہاؤ کم تھا، تاہم اچانک ایک بڑا سیلابی ریلا آیا، جس کی زد میں یہ تمام افراد آ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جبکہ مقامی افراد بھی تلاش کے عمل میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے مطابق بہہ جانے والے افراد کی تعداد 18 ہے، تاہم اس کی حتمی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے