لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طورپر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے