پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جب کہ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے دوران معطل کیاگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے