فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کی دیر کے نوجوان سے شادی

اپردیر: فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

امریکا سے آئی خاتون مِنڈی نے گزشتہ رات اپر دیر کے نوجوان ساجد زیب سے نکاح کرلیا، ساجد زیب کے مطابق مینڈی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اسلامی نام زلیخا رکھا ہے۔

ساجد زیب کا کہنا ہے کہ ایک امریکی خاتون کے آنے پر گھرمیں خوشی ہے۔

امریکی خاتون نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ساجد زیب سے شادی کرکے خوش ہوں۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست شکاگو سے خاتون دیر کے ساجد زیب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مِنڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔

ساجد کے مطابق مینڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے۔

فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

امریکی ریاست شکاگو سے خاتون دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کے لیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے۔

لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مینڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔

ساجد زیب کے مطابق اتوار کو مینڈی کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر گلدستے کے ساتھ استقبال کیا۔ اسلام آباد سے آبائی گاوں عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ساجد کے مطابق مینڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے، اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق کل نکاح کریں گے۔

مینڈی نے ساجد کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے، یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پاکستان خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے