برطانیہ اور یورپ میں شدید گرمی، ایفل ٹاور بند، پرتگال میں پارا 46 ڈگری کو چھوگیا

برطانیہ اور یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس پر اسے سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پرتگال میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا اور پیرس میں بھی پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا جس کے باعث ایفل ٹاور کو بھی اگلے 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ اسکول پہلے ہی بند ہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی میں شدید گرمی کے باعث حکام کی جانب سے ’آؤٹ ڈور‘ ورک پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ برسلز کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے