بھارت کی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا

بھارت کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو ان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ رادھیکا نے کئی ملکی اور غیر ملکی ٹینس ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے وقت رادھیکا اور ان کے والد کے علاوہ گھر پر کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا، رادھیکا کو ان کے والد کی جانب سے متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

بھارتی ٹینس کھلاڑی کے قتل کی اطلاع اسپتال حکام نے پولیس کو دی۔

رپورٹس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے، رادھیکا کے والد ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی اور بالخصوص انسٹاگرام ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق قتل کے بعد رادھیکا کے والد کو حراست میں لے کر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے