ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا۔

امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بعد یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکا آنے والی مصنوعات پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ کہنے جا رہے ہیں کہ باقی تمام ممالک کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، چاہے وہ 20 فیصد ہو یا 15 فیصد۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے صدر ٹرمپ 20 سے زائد ممالک کو خطوط میں آگاہ کرچکے ہیں کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے