سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کردی

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر انکے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدالتی ضابطہ اخلاق سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں ان کے نام پبلک نہ کرنے کا کونسل کا فیصلہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے