جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمدوام میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث شدید نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق احمدوام مارکیٹ کو خاصا نقصان پہنچا ہے، جس سے تاجروں اور عام عوام کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔ اہلیان احمدوام نے اعلیٰ حکام، محکمہ ایریگیشن اور سی اینڈ ڈبلیو سے فوری اور عملی اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ احمدوام مارکیٹ کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔
مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی بند، نکاسی آب اور دیگر ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ آئندہ ممکنہ بارشوں کے نقصانات سے بچا جا سکے۔