دنیا بھر میں آج کشمیری یوم شہدا منا یا گیا

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منایا گیا۔

دنیا بھر کے کشمیریوں کی جانب سے 13 جولائی 1931 میں شہید ہونے والے 22 شہدا کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج یوم شہدائے کشمیر منایا گیا۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ ان ہی 22 شہداءکی قربانیوں کا تسلسل ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی جرات، حوصلے، قربانیوں کو سلام پیش کرتاہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے کشمیر پر کہا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے، پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے