قلعہ عبداللہ:گزشتہ رات اغوا کیے جانیوالے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے گزشتہ رات اغوا کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق گلستان بازار سے گزشتہ رات اغوا کیے جانے والے 2 افراد کی لاشیں کاریز کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مقتولین آپس میں کزن تھے جنہیں اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق اغوا اور قتل کا واقعہ 2 گروپوں میں دشمنی کے باعث پیش آیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے