جنوبی وزیرستان ؛ پیر روشان پبلک سکول سام میں آئی ٹی فری لانسنگ کورس کا افتتاح، 50 سے زائد طلباء مستفید ہوں گے

جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر فضل ودود، ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان کی ہدایات ، یوتھ آفس اور وزیرستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام پیر روشان پبلک سکول سام میں آئی ٹی فری لانسنگ کورس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمیشنر شادمان صافی نے کر دیا گیا۔

ایک ماہ پر مشتمل اس کورس میں 50 سے زائد طلباء کو مفت تربیت دی جائے گی، جس میں بنیادی آئی ٹی، سرچنگ، ای کامرس اور فری لانسنگ جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی نے آئی ٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دورِ جدید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ہر فرد کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، اور ایسی تربیت نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کتابوں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ نوجوان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

آئی ٹی انسٹریکٹر عبداللہ نے بتایا کہ کورس کے دوران طلباء کو بنیادی کمپیوٹر مہارتوں، سرچنگ، ای کامرس اور فری لانسنگ کے ابتدائی اصولوں سے روشناس کرایا جائے گا۔

ایم پی اے آصف خان محسود کے مطابق فری آئی ٹی کورسسز صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں، اور ضم شدہ قبائلی اضلاع بالخصوص جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ خطوں کے ہم پلہ لایا جائے، تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں،

ڈسٹرک یوتھ آفیسر فاروق محسود کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں جیسے خیسورہ، مکین اور سراروغہ میں اسی طرز کے فری آئی ٹی کورسسز کامیابی سے جاری ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ جنوبی وزیرستان جیسے پسماندہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے