لاڑکانہ: جنسی زیادتی کا شکار ذہنی معذور بچی دوران علاج دم توڑ گئی

لاڑکانہ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ذہنی معذور بچی دوران علاج دم توڑ گئی جب کہ ملزم پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رتو ڈیرو کے علاقے میں گزشتہ روز 12 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ 3 افراد نے جنسی زیادتی کی تھی۔

زیادتی کا شکار بچی آج صبح ٹراما سینٹر ميں دوران علاج دم توڑ گئی جب کہ اسی دوران پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مرکزی ملزم اپنے ساتھیو ں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطبق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے