وزیر اعظم کا برطانیہ کیلئے پاکستانی پروازوں پر پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ائیر سیفٹی بورڈ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے ماضی میں پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر پابندیوں کاختم ہونا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیےباعث اطمینان ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قومی ائیرلائن کی پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگ میل ہے، اس مثبت پیشرفت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کو عالمی کمپنیوں کے ساتھ مسابقت میں لانےکے لیے اقدامات جاری ہیں، حکومت ایوی ایشن سیکٹر میں بین الاقوامی معیارکے تقاضے پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے