اسرائیل کے شامی دارالحکومت پر فضائی حملے، وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا

دمشق: اسرائیل فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کی براہ راست نشریات میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نیتجے میں ہونے والا نقصان دیکھا جاسکتا ہے ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم خبررساں ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے تعداد نہیں بتائی گئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شامی ٹی وی چینل کی نشریات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے پس منظر میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘شدید حملے شروع ہوچکے ہیں‘ ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے