پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

کے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے آج ہونے والا اجلاس دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد شروع ہوا۔

اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین ایوان پہنچ گئے تاہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اسمبلی ہال کے بجائے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے