بلوچستان واقعہ: خاتون کی عدالتی حکم پر قبرکشائی، ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیدیا۔

سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں گرفتار سردار شیر باز خان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سردار شیر باز کو ایک روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے سنجیدی ڈیگاری میں مرد کے ہمراہ قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے خاتون کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔

ادھر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم بھی جاری کیا، عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریت کی موجودگی میں خاتون کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قاقعے کا نوٹس لیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے