اسلام آباد: ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نبا بختیاور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام پر ایک پرفیوم لانچ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، جنہیں نبا بختیاور قیادت، وقار اور بااختیار خواتین کی علامت سمجھتی ہیں۔
نبا بختیاور کے مطابق، پرفیوم کی تیاری کا عمل جنوری 2024 میں شروع ہوا تھا، جس میں پراڈکٹ کی تیاری، ڈیزائننگ اور برانڈ رجسٹریشن جیسے مراحل شامل تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کئی تکنیکی اور مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
یہ پرفیوم باقاعدہ طور پر لانچ کیا جا چکا ہے، اور نبا بختیاور کی خواہش ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود یہ پرفیوم ان سے وصول کریں۔
نبا کے مطابق یہ پروجیکٹ کسی تجارتی مقصد کے لیے نہیں، بلکہ بطور خراجِ تحسین تیار کیا گیا ہے۔