موبائل فون چوری کا بتانے پر 15 سالہ لڑکے نے 7 سالہ بچے کو قتل کردیا

بھارت میں کمسن لڑکے نے 7 سالہ بچے کو موبائل فون کی چوری کا بتانے پر قینچی سے حملہ کرکے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام شہر سے تعلق رکھنے والے ایک 7 سالہ بچے کو قینچی سے حملہ کرکے اس وقت بے دردی سے قتل کردیا گیا جب اس نے اپنے والد کو موبائل چوری ہونے کے بارے میں بتایا۔

پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکے نے ایک شخص کا موبائل فون چوری کیا جس کے 7 سالہ بیٹے نے اپنے والد کو چوری کی اطلاع دی جس پر چوری کرنے والے کو معافی مانگتے ہوئے فون واپس کرنا پڑا۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنی تذلیل برداشت نہ کرسکا اور اس نے بچے سے بدلہ لینے کی ٹھانی، ملزم نے بچے کو گھر سے دور لے جا کر قینچی سے 18 سے 20 بار حملے کیے جس سے بچہ بری طرح زخمی ہوا اور وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاؤں کے مکینوں نے اتوار کو ایکسپریس وے کے ساتھ بچے کی خون میں لت پت لاش پائی اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو اس کے گاؤں سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا اور بچے کے گھر والوں کے ساتھ اسے تلاش کرنے کا بھی ڈرامہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے