افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرقی کانگو کے صوبے Ituri میں واقع علاقے Komanda میں ایک چرچ پر باغی گروپ کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (اے ڈی ایف) نامی گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیتھولک چرچ پر حملہ کیا۔

Komanda کے سول سوسائٹی کو آرڈینیٹر Dieudonne Duranthabo نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے چند جلی ہوئی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، مگر ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

صوبے میں موجود کانگو فوج کی جانب سے اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دکانوں کو بھی جلا دیا گیا۔

اس گروپ کی جانب سے جولائی سے شروع میں بھی اسی صوبے میں درجنوں افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے