کراچی میں وکیل کا قتل: سندھ بار کا 4 اگست کو صوبے میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے 4 اگست کو صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سندھ بار کونسل نے پیر کو صوبے میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نامزد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل عمران آفریدی کا باپ نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار اور مقتول خواجہ شمس الاسلام کی سکیورٹی پر تعینات تھا۔

پولیس نے سینئر وکیل کو قتل کرنے والے عمران آفریدی کے 2 رشتے داروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔

واضح رہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے جہاں قمیض شلوار میں ملبوس مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں جبکہ ان کے بیٹے کو کمر میں گولی لگی، سینئر وکیل اور ان کے بیٹے کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے