عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے : اسد قیصر

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔

صوابی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہم میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ٹرائل چاہتے ہیں، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان کہ کارکردگی دکھا نہیں سکتے تو استعفیٰ دیں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ تجارت چاہتے ہیں، ہمارے وسائل کسی دوسرے کو نہ دیے جائیں، افغانستان کے راستے کھولے جائیں تاکہ معیشت محفوظ ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے