جنوبی وزیرستان لوئر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 حملہ آور مارے گئے

جنوبی وزیرستان لوئر میں گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور مارے گئے۔

ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق گزشتہ روز برمل کے علاقے دانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور حملہ آوروں کی فائرنگ سے زاہد نور جاں بحق اورمولانا نور زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایاکہ جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے اور مرنے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ڈی پی او کے مطابق جھڑپ کے دوران دو راہ گیر خواتین بھی زخمی ہوئیں، حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو آگ بھی لگادی۔

ان کا کہنا تھاکہ حملہ آوروں کی فائرنگ سےجاں بحق اورزخمی صدارتی ایوارڈیافتہ ملک عاشق نورکے بھائی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے