راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی : شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے 6 ملزمان کو 4 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائدافرادکوگرفتارکیاگیا جن میں خاتون کی فیملی کے افرادبھی شامل ہیں جب کہ جرگے کے سربراہ نے دوران تفتیش خود خاتون کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے