سیلاب سے متاثرہ بچے کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انھیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب گامزن ہے۔

دوسری جانب اکرام کاکڑ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور آپ سے کیا وعدہ پورا کیا،یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا۔

طالب علم اکرام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی ، آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے