شوہر کی دوسری بیوی کیلئے پہلی بیوی نے 80 فیصد جگر عطیہ کردیا

سعودی عرب کے شہر طائف میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نورا سالم الشمری نامی خاتون جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، انہوں نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا، دراصل تغرید عوض کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور ان کے دونوں گردے ناکار ہوچکے تھے۔

گردے خراب ہونے کے سبب تغرید کا جگر بھی سخت متاثر ہوا، ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن وہ ناکام رہے بلآخر شوہر نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنا 80 فیصد جگر سوکن کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹرز کے چیک اپ کے بعد دونوں کا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے