ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کا حکم کالعدم

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری اور برطرفی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، حاکم خان بکھر نے سول جج کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں جن کے تحت ڈاکٹر ضیاء القیوم کو بحال کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، 21 مئی 2025 کو ایچ ای سی نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کو عہدے سے برطرف کیا۔ ہائی کورٹ سے ریلیف نہ ملنے پر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے دیوانی عدالت سے رجوع کیا، جہاں 28 جون کو سول جج نے برطرفی کا حکم معطل کر دیا اور 31 جولائی کو عمل درآمد کنندہ کے ذریعے انہیں دوبارہ عہدے پر بٹھا دیا۔

سول جج نے اس سلسلے میں توہینِ عدالت کی کارروائی کا آغاز بھی کیا اور سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار اور دیگر کو 6 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

تاہم، آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے برطرفی کا حکم معطل کرنے، عمل درآمد کنندہ کے ذریعے بحالی، اور توہینِ عدالت کی طلبی کے تمام احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے بعد ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال نہیں رہے اور توہینِ عدالت کی کارروائی بھی ختم ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے