کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک، 21 نابینا ہوگئے

کویت میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران میتھانول ملی شراب پینے کے واقعات سے 13 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی بصارت بھی متاثر ہوئی اور 21 افراد نابینا ہوئے یا ان کی بصارت متاثر ہوئی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ میتھانول ملی شراب پینے کے بعد 50 افراد کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی اور 31 لوگوں کو مصنوعی سانس کی ضرورت پیش آئی۔

رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے کے واقعات سے متاثرہ تمام افراد تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جو کویت میں کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کویت میں شراب کی درآمد پر 1964سے ہی مکمل پابندی ہے جب کہ مقامی طور پر بھی شراب کی تیاری یا فروخت پر پابندی ہے تاہم غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت ہوتی ہے جس کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے