موسمی خرابی کے باعث اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد پروازوں کو دیگر ائیر پورٹس پر اتار دیا گیا ہے۔
موسمی خرابی کے باعث گلگت سے اسلام آباد کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 51 پروازوں میں تاخیر ہے۔
دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز کو ملتان لینڈ کرایا گیا جبکہ ریاض اور مدینہ سے اسلام آباد کی پروازوں کو بھی ملتان اتارا گیا۔
استنبول سے اسلام آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کو سیالکوٹ اتارا گیا جبکہ دبئی سے پشاور کی قومی ائیر کی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا۔
قومی ائیر کی دبئی سے اسلام آباد کی پرواز کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا جبکہ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد آمد روانگی کی 22 پروازوں میں ایک سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
کراچی ائیرپورٹ کی 12 پروازوں میں ایک سے 4 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ لاہور کی 9 پروازوں میں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے۔ پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور کوئٹہ کی 8 پروازوں میں 8 گھنٹے تک تاخیر بتائی جا رہی ہے۔