گورنر بلوچستان کا نوے ژوند تنظیم کی خدمات کو خراجِ تحسین، چوتھے امن ایوارڈ میں شرکت کی پُرعزم یقین دہانی

کوئٹہ ؛ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والی ایک اہم اور خوشگوار ملاقات میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے نوے ژوند ادبی، ثقافتی و فلاحی تنظیم اسلام آباد کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیم کے چوتھے امن ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی پُرعزم یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نوے ژوند کا اپنی زبان، ثقافت اور وطن کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ کیا گیا کام واقعی قابلِ قدر اور لائقِ ستائش ہے۔

ملاقات میں نوے ژوند کے بانی چیئرمین اور پشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نائب صدر نسیم مندوخیل، ہمراہ تنظیم کے ممبر انجینئر محمد سلیمان شیرانی، نے گورنر بلوچستان کو چوتھے امن ایوارڈ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دي جسے گورنر بلوچستان نے خوش دلی سے قبول کیا اور کہا کہ وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ اس تقریب کو کامیاب بنایا جا سکے۔

گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے مزید کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ اس یادگار تقریب میں بنفسِ نفیس شریک ہوں اور اس موقع پر اہلِ قلم، ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ بنیں۔

نوے ژوند تنظیم اسلام آباد کے تمام عہدیداران نے گورنر بلوچستان کے اس مثبت اور حوصلہ افزا رویے پر مسرت اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت تقریب کی شان میں مزید اضافہ کرے گی اور ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے