بھارت میں مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد ہلاک

بھارت میں مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں جالندھر روڈ پر منڈیالہ اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی ٹینکر سڑک پر مُڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران مسافر وین کی ٹکر ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے