بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ٹرمپ کا پتلا اٹھا کر امریکی ٹیرف کیخلاف احتجاج

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں امریکی صدر ٹرمپ کے بھارت پر اضافی ٹیرف کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مہاراشٹرا کے شہر ناگ پور میں مذہبی تہوار کے دوران لوگوں نے صدر ٹرمپ کا دیوہیکل پُتلا اٹھا رکھا تھا جس پر احتجاجی پلے کارڈز بھی لٹکا رکھے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلے کارڈز پر ’جو ٹیرف سے ڈرا رہا ہے، بھارتی طاقت اُسے رُلا دے گی‘ اور ’بھارت کو اپنا دوست کہنے والے محبت پاکستان سے کرتے ہیں‘ کی تحریر درج تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا پتلا مٹی اور بھوسے سے تیار کیا گیا تھا جسے سرخ رنگ کے سوٹ، سفید قمیض اور پیلی ٹائی میں سجایا گیا تھا۔ ساتھ ہی اسے گیندے کے پھولوں کے ہار اور احتجاجی پوسٹروں سے بھی مزین کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مربت میلے کی روایت 1800 کی دہائی کے آخر سے چلی آرہی ہے، ہر سال ناگپور میں یہ تہوار اس مقصد سے منایا جاتا ہے کہ دیوہیکل پتلوں کے ذریعے برائی کو علامتی طور پر نکال باہر کیا جائے اور موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کو اجاگر کیا جائے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر عائد ٹیرف 50 فیصد کر دیا ہے، بھارت پر 25 فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہوچکا ہے جبکہ باقی 25 فیصد 27 اگست کو نافذ العمل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے