بھارت: اترپردیش میں ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر سے 8 یاتری ہلاک، 40 زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر(Bulandshahr) میں پیش آیا جہاں یاتریوں کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں 12 بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں کل 61 افراد سوار تھے جو کسگنج کے رفت پور گاؤں سے جہرپیر راجستھان جا رہے تھے۔

خیال رہے گزشتہ روز بھی بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں جالندھر روڈ پر منڈیالہ اڈہ کے قریب پیش آیا مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم ہوا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے