مقبوضہ کشمیر میں بارش نے تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بارش نے تباہی مچادی، لینڈسلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تیسرے روز موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جموں میں صبح 8:30 بجے سے رات 11:30 بجے تک 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش جموں، سانبا کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے، یہ اموات دوڈہ اور ویشنو دیوی یاترا روٹ پر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث جموں و کشمیر حکومت نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ضروری خدمات اور امن و امان سے متعلق محکمے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں کے جنوب مغرب اور کٹھوعہ و ادھم پور کے کچھ حصوں میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود ہے، کچھ علاقوں میں معتدل درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے