سیلاب سے تباہ کاریاں، اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ہنگامی امداد جاری کردی

پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اقوام متحدہ نے ہنگامی امداد جاری کردی۔

اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ ہنگامی امدادی فنڈ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 روز میں بارشوں اور سیلاب سے 400 افراد جاں بحق اور 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی امداد کے لیے نقد معاونت کی فوری ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو حفظان صحت کے سامان، پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، خصوصی طور پر خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 26 جون سے جاری مون سون بارشوں اور سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں، مقامی حکام کے مطابق اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے